Friday, June 3, 2022

Daily Pakistan news LATEST

                     Daily Pakistan news







اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان مسلم لیگ (ن)حکومت نے پٹرول بجلی مہنگی کرنے کے بعد گیس بھی مہنگی کر دی ،آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے یکم جولائی سے گیس مہنگی کردی

نجی ٹی وی "جیو نیوز "کے مطابق اوگرا نے سوئی ناردرن کیلئے گیس 45 فیصد اورسوئی سدرن کیلئے گیس 44فیصد مہنگی کی ہے۔ 


اوگرا کی جانب سے قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے، اعلامیے کے مطابق سوئی ناردرن کیلئے گیس 266 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کی منظوری دیتے ہوئے گیس کی قیمت 854 روپے 52 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کردی گئی ہے۔

شعیب اختر نے 2004میں دورہ نیوزی لینڈ کے دوران بنجی جمپنگ کا دلچسپ قصہ سنا دیانوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سوئی سدرن کیلئے گیس 308 روپے 53 پیسے فی ایم ایم بی ٹی یو مہنگی کرنے کے بعد  قیمت 1007روپے فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر  کی گئی ہے۔

خیال رہے کہ جمعرات کو حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے فی لیٹر اضافہ کیا تھا یوں 7 روز میں پیٹرولیم مصنوعات کی 60 روپے فی لیٹر قیمت بڑھائی گئی جس سے پٹرول کی قیمت 150روپے سے 210روپے ہو گئی ۔

مزید :

اہم خبریں -قومی -

مران خان کا ملک کے تین ٹکڑے ہونے کا بیان ، پیمرا بھی میدان میں آگیا

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے گزشتہ روز دیے گئے انٹرویو پر پاکستان الیکٹرانک میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) بھی میدان میں آگیا اور ٹی وی چینلز کو  یہ مواد نشر کرنے سے روک دیا۔

پیمرا کی جانب سے کہا گیا ہے  کہ گزشتہ روز سمیع ابراہیم کو بول نیوز کیلئے دیے گئے انٹرویو میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان  نے جو بیان دیا اس نے قومی سلامتی ، آزادی، ملکی استحکام ، خود مختاری اور نظریہ پاکستان کو شدید خطرے  سے دوچار  کردیا ۔  اس انٹرویو سے بظاہر ایسا لگتا ہے کہ لوگوں میں نفرت اور ملک میں امن و امان کی صورت حال خراب کرنے کی کوشش کی گئی۔

پیمرا کے مطابق  عمران خان کا یہ انٹرویو آئین کے آرٹیکل 19 کی دفعہ 20 اے اور ایف کی خلاف ورزی ہے۔ اس کے علاوہ یہ پیمرا کے سیکشن 27 کے بھی خلاف ہے۔ پیمرا نے تمام ٹی وی چینلز کو ہدایت کی ہے کہ وہ عمران خان کا یہ انٹرویو یا اس کا کوئی بھی حصہ نشر نہ کریں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز اپنے انٹرویو میں عمران خان نے کہا تھا کہ اگر اس وقت اسٹیبلشمنٹ صحیح فیصلے نہیں کرے گی تو لکھ کر دیتا ہوں کہ یہ بھی تباہ ہوں گے، فوج سب سے پہلے تباہ ہوگی، اس وقت ملک دیوالیہ ہونے کے قریب ہے، روپیہ گر رہا ہے اور سٹاک مارکیٹ نیچے جا رہی ہے ، اگر ملک دیوالیہ ہوگیا تو کیا ہوگا؟ سب سے پہلے فوج ہِٹ ہوگی۔ 

\انہوں نے کہا کہ ملک دیوالیہ ہونے کے بعد سب سے پہلے فوج کو ٹارگٹ کیا جائے گا اور پھر اس کے بعد ہم سے وہی کروایا جائے گا جو یوکرین سے کروایا گیا، ہمیں ڈی نیوکلیئرائز کیا جائے گا۔ پاکستان واحد مسلمان ملک ہے جس کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہیں، اگر پاکستان کی ایٹمی قوت خت

 

No comments:

Post a Comment

فضل الرحمٰن کی سراج الحق سے ملاقات دینی جماعتوں کے اتحاد کیلئے رابطے جاری رکھنے پر اتفاق

                                     Daily pakistan news پاکستان بات چیت میں جامع مذاکرات کی بحالی پر زور دے گا نواز شریف نے میرے ساتھ کچھ ج...